۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور

حوزہ/حنا نقوی نے گزشتہ روز یمن پر سعودی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے معصوم لوگوں کی شہادتیں سعودی عرب کی یزیدی حکومت کا تختہ الٹ دیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے علی حسین آباد میں محترمہ نسیم زھرا کے تعاون سے نیا یونٹ تشکیل دیا گیا۔

اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور محترمہ حنا تقوی نے خواتین سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے گزشتہ روز یمن پر سعودی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے معصوم لوگوں کی شہادتیں سعودی عرب کی یزیدی حکومت کا تختہ الٹ دیں گی۔

انھوں نے کشمیر میں ایک سو چھبیس روزہ کرفیو پر اظہار تشویش کرتے ہوے کہا کہ دنیا کی طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو ظلم و بربریت کیساتھ کمزور کرنا چاہتی ہیں لیکن ان شاءالله وہ وقت دور نہیں جب عدل و انصاف کا پیکر امام برحق ، مھدی موعود علیہ سلام ظالم حکومتوں کو تہ و بالا کر کے پوری دنیا میں امن قائم کریگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .